سوات(سوات نیوز) سوات میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کرنسی ڈیلرز پر فائرنگ ، باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے ، پولیس سٹیشن کانجو کے مطابق کرنسی ڈیلر خائستہ خان اور ان کے بیٹے اکرام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں پر کوزہ بانڈی کے مقام پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں نے پیسوں سے بھرے دو تھیلے بھی اہنے ساتھ لے گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی یے۔
786 total views, no views today
Comments



