مینگورہ،کبل اور مٹہ میں دو افراد کی خود کشی کے کوشش،ایک جاں بحق دوسرا زخمی۔ گزشتہ کبل کے علاقہ میں رحیم نامی شخص نے خود کشی کے کوشش کرتے ہوئے خود کو گولی ماری جس سے وہ زخمی ہوگیاادھر مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں شادی شدہ خاتون مسماۃ(ب)زوجہ شیر زمین نے نامعلوم وجوہات کے بناء پرزہریلی دوا کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے۔ضلع سوات میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران خود کشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ ا ن کے روک تھام کیلئے کام کرنے مکمل ناکام ہے،سنجیدہ حلقوں نے غیر سرکاری ادراروں کے کارکردگی پر بھی اظہار تشویش کیا ہے کہ مہنگی مہنگی ہوٹلوں میں ورکشاپس تو منعقد کئے جاتے ہیں مگر کارکردگی دکھانے میں مکمل ناکام ہے غیر سرکاری ادارے عوام میں اگاہی مہم چلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ۔
مٹہ میں نا معلوم وجوہات کے بنا پر خاتون نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کر لی۔پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے شکر درہ میں نامعلوم وجوہات پر شیر زمین کے بیوی نے زہر یلی دوا کھا کر اپنے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔خاتون کی عمر 25سال بتائی جاتی ہے۔پولیس نے رپورٹ در ج کر لی۔
481 total views, no views today


