شیخوپورہ(ان لائن ) صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں دلخراش حادثہ پیش آیا ہے،جہاں ٹرین اور مسافر وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں انیس افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ فاروق آباد میں پیش آیا،جہاں مسافر وین کے ڈرائیور نے سچاسودا گردوارہ کےقریب وین کو کچے راستےسےگزارنے کی کوشش کی،اسی دوران پنجاب سے کراچی جانے والی شاہ حسین سے جا ٹکرائی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں انیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے، جاں بحق و زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کی سکھ فیملی ننکانہ صاحب میں رشتہ دار کےانتقال پر آئے
1,074 total views, 2 views today
Comments