سوات(سوات نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملاقات کی ملاکنڈ ڈویژن کی مجموعی صورتحال، کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات، صحت اور تعلیم،مینگورہ گریویٹی سکیم اور ترقیاتی امور پر گفتگو ہوئی فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کی کوششوں،کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات،موجودہ صورتحال میں معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا ملاقات میں ملاکنڈ ڈویژن کے فلاح و بہبود کیلئے ضروری فیصلے کئے گئے ملاقات کے بعد فضل حکیم خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو محمود خان جیسا ایماندار اور مخلص وزیر اعلیٰ ملا ہے روز اول سے وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل ہیں وہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے عوام کو ایک نظر سے دیکھ رہا ہے اور ترقیاتی کام میرٹ اور انصاف سے عوام کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اس پر کبھی بھی کمپرومائزنہیں کیا قوم اس مشن میں ہمارے ساتھ ہے تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت کیساتھ اپنے مشن میں انشاء اللہ کامیاب ہونگے ہم نے نفرت اور انتشار کی سیاست کو مستردکر کے اخلاقیات کے دائرہ کار میں رہ کر رواداری کی سیاست کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے حلقے کے عوام سے اپنے وعدوں کی پاسداری کی ہم نے حلقے کے عوام کی خدمت کا مشن جاری وساری رکھا ہوا ہے اور عوامی خدمت کے لئے ہمارے دروازے 24گھنٹے کھلے ہوئے ہیں۔
984 total views, 2 views today