بریکوٹ،صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی گذشتہ حکومتوں کے پانچ سالوں سے بہتر ہے ۔عمران خان واحد لیڈر ہے جو ملک کو دہشت گردی اور ابتر صورت حال سے نکال سکتا ہے کیونکہ ان پر ایک پائی کا کرپشن ثابت نہیں ہو سکتا ۔دھرنا اقتدار کے حصول کے لئے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے حصول کے لئے تھا ۔روایتی سیاست کرنا ہمار ا شیوہ نہیں ہم صوبے میں تبدیلی لاکر دم لیں گے ۔صوبائی حکومت کے کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں جس کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لو گ شامل ہورہے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار پی کے 81کے صوبائی ممبرعزیز اللہ خان گران نے ناؤاگئی اور غالیگے کے علاقہ کانڑی سپرمیں شمولیتی تقریب سے کیا ۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری سعید خان ،تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی ،جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان ،تحصیل تھانہ ملاکنڈ فیاض خان،آمین جان خان،رحم زیب خان،حیدر علی ،سلمان زیب ،شیرباچہ کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ناواگئی میں اے این پی سے عجب خان ،عثمان غنی ،شاہی دوران ،محمد حکیم ،رشید باچہ،ظفرعلی جبکہ کانڑی سفر میں رحم زیب خان اور ان کے درجنوں ساتھی مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔وہاں پر موجود کارکنوں نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور حکومت میں ہمارے علاقے کو نظرانداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج قدم قدم پر مسائل کے انبار ہیں ۔جس پر ایم پی اے نے انہیں امید دلاتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف اور تبدیلی کے دعوی در ہیں اور ہر علاقے کے ساتھ یکساں انصاف کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں ۔کیونکہ بلدیات میں علاقے کے سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ نیابت ترقیاتی کاموں پر بھر پور توجہ دی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد مسائل پر قابو پالیں گے ۔
654 total views, no views today


