سوات(سوات نیوز)سوات کا ایک اور سپوت اپنے جان خدمت کیلئے قربان کر گیا ، موٹر وے پولیس میں اسسٹنٹ پروٹوکول افیسر اخترعلی دوران ڈیوٹی خدمت کرتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں جان قربان کرگیا، موٹر وے پولیس کے مطابق
برہان اور راولپنڈی کے درمیان موٹروے کے لوکیشن ”377“ کے قریب ایک گاڑی خراب ہوگئی تھی۔ اطلاع پر موٹروے پولیس گاڑی کو منتقل کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار گاڑی ان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں سینئر پرٹوکول آفیسر امجد علی موقع پر جاں بحق ہوگئے اورباقی زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا، جہاں اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر اخترعلی اور خراب گاڑی میں سوار بچہ ارسلان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ اے پی او اختر علی کی نمازِ جنازہ میں موٹروے پولیس کے افسروں نے شرکت کی۔ بعد میں ان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان چارباغ سوات میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
1,022 total views, 2 views today