خوزہ خیلہ ،اپر سوات یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل ، جہانزیب صدر اور خان اکبر جنرل سیکرٹری منتخب ،عبوری کابینہ کے سربراہی میں الیکشن کے ذریعے سال2015 کے لئے کابینہ چن لیا گیا تفصیلات کے مطابق اپر سوات یونین آف جرنلسٹس کے عبوری کابینہ کے سربراہی میں سال 2015 ء کے لئے کابینہ کے انتخابات مکمل ہوگئے ، جس میں صدر جہانزیب ، سینئر نائب صدر محمد شیر ، نائب صدر رحمت دین صدیقی ، جنرل سیکرٹری خان اکبر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خورشید حقانی، فنانس سیکرٹری سمیع اللہ عزیز ، پریس سیکرٹری رحیم خان ، رابطہ سیکرٹری نواب علی اور آفس سیکرٹری رحیم اللہ چن لیے گئے ، انتخابی اجلاس سے نو منتخب صدر جہانزیب ، جنرل سیکرٹری خان اکبراور فنا نس سیکرٹری سمیع اللہ عزیز خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ اپر سوات کے صحافیوں کے لئے ہر فورم پر اپنے ساتھیوں کے حقوق حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔
654 total views, no views today


