سوات(سوات نیوز)سیاسی و سماجی کارکن افتاب خان شمع خیل ایڈوکیٹ اف رونیال نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر محب اللہ خان نے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ لائق تحسین ہے ہسپتال،سکولز،گلی کوچوں کی تعمیر سمیت حلقہ عوام کو بنیادی سہولیات کے فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا کر عام عوام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو بھی اپنے کارکردگی کا قائل کیا ہے ان خیالات کا اظہار افتاب خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا سابقہ ادوار میں اس حلقہ میں پلاسٹک پائپ اور ٹرانسفافرمر کی۔ سیاست عروج پر تھی عام لوگوں کے فلاح و بہبود کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں ہوئے تاہم محب اللہ خان نے ماضی کے ممبران کے برعکس اپنے حلقہ میں عوامی منصوبے شروع کئے دور دراز علاقوں کے عوام کیلئے امدورفت اسان بنارہے ہیں عوام صوبائی وزیر محب اللہ خان کو دعائیں دے رہے ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ محب اللہ خان اسی طرح اپنے خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے
1,280 total views, 2 views today