سوات(سوات نیوز)عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کا خصوصی اجلاس آج منعقد ہوا۔ اجلاس ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی کے زیرصدارت شاہی دوران خان جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی ضلع کے حجرہ واقع رحیم آباد مینگورہ سوات میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ، تمام تحصیلوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز، کلچر سیکرٹریز، انفارمیشن سیکرٹریز، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ، ملگری ڈاکٹران، ملگری وکیلان، ملگری استازان کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رحمت علی خان ، سابق ایم پی اے شیرشاہ خان، صوبائی کونسل کے ممبراور سابق امیدوار پی کے فور عاصم اللہ خان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نے صوبائی تنظیم کے فیصلوں اور ہدایات پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام عہدیداران پر زور دیا کہ وہ تنظیمی معاملات میں جہاں بھی کوئی سقم ہو اس کود ور کرے اور یونین کونسل اور ویلیج کونسل کے سطح پر تنظیموں کے تکمیل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے تمام تحصیل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو 10دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ ان دس دنوں میں تمام یونین اور ویلیج کونسل تنظیموں کی تکمیل کرکے فہرستوں کو ضلعی آفس پہنچادے۔انہوں نے ضلعی سوشل میڈیا ٹیم اور خصوصاً کرونا وبا کے دوران ان کے کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے بہترین کاوش قرار دیا۔ انہوں نے ضلع سوات کی سوشل میڈیا ٹیم پورے صوبے میں ایک بہترین اور قابل ارکان پر مشتمل ہے جس کا متعرف صوبائی اور مرکزی تنظیم کے علاوہ بیرون ملک مسافر بھائی بھی ہیں جن کے آواز کو ہم نے مؤثر انداز میں سوشل میڈیا پر اٹھایاہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہدایت کی اپنی کارکردگی کو مزید مؤثر اور بہتر بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہم باچاخان ، ولی خان اور اسفندیار ولی خان کے افکار و نظریات کیلئے کام کرتے ہیں جس میں عہدہ کسی بھی کارکن کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا پارٹی عہدہ ہو یا نہ ہو لیکن پارٹی کے فروغ ہم دن رات محنت کرینگے۔ ضلعی صدر ایوب خان نے تنظیمی سیاست میں خواتین کی شرکت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تمام تحصیل صدور کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی تنظیم میں ہر سطح پر خواتین کی شرکت کو یقینی بنائے اور جتنے بھی خواتین کے عہدے خالی ہیں ان کو جلد از جلد پرکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جس کیلئے ایک چار رکنی کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایاگیا۔انہوں نے وبائی صورتحال میں ملگری ڈاکٹران کے کردار کو انتہائی سودمند قرار دیتے ہوئے ان کو بھی خراج تحسین پیش کی۔ ضلعی صدر نے سوات میں ملگری وکیلان کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک تاریخ ہے اور باچا خان کے نظریات اور جہدوجہد کا تسلسل ہے جنہوں نے ہر محاذ پر اپنے قوم کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ضلعی وفد تمام تحصیلوں کے دورے شروع کرینگے جس میں ضلعی صدر، جنرل سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹری اور کلچرسیکرٹری شامل ہونگے۔ ا ن دوروں کے دوران تحصیل اور یونین کونسل تنظیموں کے کاروائی رجسٹر چیک کئے جائینگے۔ شاہی دوران خان نے ۲۶ جولائی پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے ارکان کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس دن تمام عہدیداران اور کارکنان اپنے گھروں، دکانوں، گاڑیوں وغیرہ پر پارٹی جھنڈے لہرائے ۔ اجلاس سے ضلعی ترجمان عبدالصبورخان نے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ دنوں باچاخان مرکز میں ہونے والے صوبائی انفارمیشن سیکرٹریز کے اجلاس کی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور سوشل میڈیا کا ہے۔ ہمیں عملی کاموں کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی بھرپور توجہ دینا چاہیئے۔ فیس بک کے علاوہ ٹویٹر ایک بہت مؤثر میڈیا ہے اس لئے تمام اراکین خود بھی ٹویٹر اکاؤنٹ بنائیں اور اپنے حلقہ اثر کے لوگوں کو ٹویٹر پر لانے کیلئے اقدامات کیجئے۔ انہوں نہ کہا کہ ہم بہت جلد تحصیل سطح پر دورے کرینگے جس میں تحصیل اور یونین کونسل کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو مزید فعال کردار ادا کرنے پر زور دینگے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے حوالے سے صوبائی تنظیم کے فیصلوں اور ہدایات کو بھی اراکین کے ساتھ شریک کیا۔ اجلاس سے ضلعی کلچر سیکرٹری ضیاء ناصر یوسفزئی نے ضلعی کابینہ اور باقی تمام ضلعی کونسل ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کلچر سیکرٹری نامزد کیا۔ ضیاء ناصر نے باچا خان مرکز میں کلچر سیکرٹریز کے اجلاس کے کاروائی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پارٹی میں ثقافت کے شعبے کو وہ مقام نہیں دیا گیا جو دینا چاہیئے تھا تاہم صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر خادم حسین کو یہ ذمہ داری سونپ دی ہے جو ایک انتہائی قابل اور لائق انسان ہے اور اس شعبے کے اہمیت اور باریکیوں کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں جو اہم ٹاسک مجھے سونپا دیا گیا ہے وہ ضلعی سطح پر ملگری لیکوالان کے تنظیم کیلئے شاعروں اور ادیبوں کی فہرست بناکرصوبائی تنظیم کو بھیجنا ہے جس کو ضلعی کابینہ کی منظوری کے بعد ایک دو روز میں بھیج دیا جائیگا۔ انہوں نے ملگری لیکوالان کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام پر بھی روشنی ڈالی جس کا پہلا اجلاس گزشتہ ہفتے باچاخان مرکز میں منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ۲۶ جولائی کو پارٹی کے یوم تاسیس کے مناسبت سے ایک مشاعرہ اور تقافتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔ اجلاس میں تحصیل اور ذیلی تنظیموں کے صدور نے بھی خطاب کیا اور مختلف تجاویز دیتے ہوئے پارٹی کے فروغ اور ضلعی و صوبائی تنظیموں کے ہدایات کو من و عن عملی کرنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس کے اخر میں صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رحمت علی خان، سابق ایم پی اے شیرشاہ خان اور عاصم اللہ خان نے بھی خطاب کیا ۔
992 total views, 2 views today