سوات (سوات نیوز)سوات میں ایف سی اہلکار کے قتل کا ڈراپ سپین،ایف سی اہلکار کو دہشت گردوں نے نہیں اپنے ہی کمانڈر کے ہاتھوں قتل ہوا، پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز15جولائی کو بوقت 03:30بجے صبح بیاکنڈ چیک پوسٹ میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار محمد کبیر کی دہشت گردوں کے فائرنگ سے قتل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ علت 742جرم, 302,34,7ATAتھانہ مٹہ درج رجسٹرڈ کیا۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن نزیر خان اور ایس پی آپر سوات فرمان خان کو ٹاسک سونپ دی، ڈی ایس پی مٹہ پیر زربادشاہ نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ جدید خطوط پر تفتیش کا اغاز کیا اورمختلف زاویوں پر تفتیش کرتے ہوئے دوران انٹاروگیشن ایف سی کمانڈر عثمان غنی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کے شب میں سو رہا تھا، خواب میں گھبرا کر میں اُٹھا کہ کسی نے ہم پر حملہ کیا ہے جس پر میں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کے جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار کبیر جو اُسی وقت ڈیوٹی پر مامور تھا وہ فائرنگ کے زد میں آکر جاں بحق ہواجس سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوا اور اصل حقائق معلوم ہوئے مذید تفتیش جاری ہے ۔
1,016 total views, no views today



