سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے ملاقات کی ملاقات میں سیاسی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان یوسفزئی اور عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح کے لئے دن رات کام کر رہی ہے فنڈز عوام کی امانت ہیں ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہے ہیں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں مزیداہم منصوبوں کے ترقیاتی پروگراموں پر تیز رفتاری سے عمل درآمد جاری ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے امانت، دیانت اور محنت سے خدمت خلق کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔
952 total views, no views today



