مینگورہ، پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمود خالد نے کہا ہے کہ گیس بجلی لوڈشیڈنگ،پانی بحران ،مہنگائی ،بیروزگاری،غربت اوردیگرمسائل نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے مگردوسری جانب حکومت عوام کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہی ہے ،عوام پر امید تھے کہ نیاسال ان کیلئے خوشی کی نوید لے کر آئے گا مگر نئے سال کے آنے پر بھی حکومت نے ان کیلئے کسی قسم کے ریلیف کا اعلان نہ کرکے انہیں مایوس کردیا جو ایک قابل افسوس امر ہے،میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سواتی عوام کو بیک وقت کئی قسم کے مسائل اورمشکلات کا سامنا ہے جسے دور کرنے کیلئے وہ باربار حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام سے اپیلیں اورمطالبات کررہے ہیں مگر ابھی تک کسی نے اس طرف توجہ دینے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی ہے ،حکومت کی اسی لاپرواہی اورغفلت کا نتیجہ ہے کہ لوگوں کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہاہے مگر حکومت کو اس کا کوئی احسا نہیں،انہوں نے کہاکہ انصاف کے نعرے لگانے والوں نے بھی عوام کو مایوس کردیا کیونکہ اس طرف سے بھی عوام کیساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مرکزی حکومت بھی عوامی مسائل دورکرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضاہے کہ پختون قوم ایک پلیٹ فارم پر متحدہوکر اپنے مسائل کے حل اورحقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہدکرے۔
754 total views, no views today


