سوات (سوات نیوز)جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا۔اس سلسلے میں گزشتہ رات ایس ایچ او کبل شریف اللہ خان نے بدوران گشت اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بمقام کبل قلاگے نان کسٹم پیڈ ڈایئنا نمبری AD1977اور AE 3894کے تلاشی لیتے ہوئے مذکورہ ڈایئنوں سے غیر قانونی لوڈ شدہ لرونہ تختے برامد کرتے ہوئے ملزمان سید علم ولد بونیرے سکنہ قلاگے،محمد ریاض ولد محمد نظیر سکنہ قلاگے کو گرفتارکر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ کبل منتقل کیا،جبکہ ایس ایچ او شاہ ڈھیرئی اختر علی خان اپنے ٹیم کی ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران موبایل گشت دو نان کسٹم پیڈ ڈایئنوں میں لوڈ شدہ غیرقانونی لکڑی ازقسم بنج برامد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جسکو بعدالت ACکبل نے مبلغ 85000روپے جرمانہ کیا۔
978 total views, no views today



