سوات(سوات نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی ملاقات ضلع سوات کی مجموعی صورتحال،مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی سکیم،سیدو میڈیکل کالج،ڈینٹل کالج،مینگورہ فلائی اوور،سوات جیل کے حوالے سے اقدامات،صحت اور تعلیم کے دیگر منصوبوں سمیت سوات کے ترقیاتی امور پر گفتگو ہوئی فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات میں صوبائی حکومت کی کوششوں،موجودہ صورتحال میں معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا ملاقات میں سوات کے فلاح و بہبود کیلئے ضروری فیصلے کئے گئے ملاقات کے بعد فضل حکیم خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بہترین کام کر رہے ہیں اورعوام کی فلاح و بہبود اور اداروں میں اصلاحات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے بہترین فیصلے کر کے صوبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں علاقے کی لوگوں کے بلاامتیاز خدمت ہمارے منصب کا بنیادی تقاضا ہے جس کیلئے ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں لوگوں کی بنیادی ضروریات سے وابستہ مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے اب رکے گا نہیں عوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں انہوں نے کہا کہ غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لیکر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔
1,090 total views, 2 views today