مینگورہ ، مینگورہ میں نقاب پوش چور عورتوں کا انکشاف ، گھروں میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر نقدی اور زیورات غائب کردیتی ہیں واقعات کی مطابق مینگورہ شہر اور مضافات میں نقاب پوش چور عورتوں کا انکشاف ہواہے معلوم ہو ا ہے کہ نقاب پوش عورتوں کا گروپ گھروں سے چوری کرنے کیلئے سرگرم ہے ۔ نقاب پوش خواتین گھروں میں گھس جاتی ہیں اور مردو ں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر اسلحہ اور چھریوں کی مدد سے نقدی اور زیورات چھین کر فرا ر ہوجاتی ہیں ، شہر کے کچھ علاقوں میں ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔ انتظامیہ ایسے خواتین پر نظر رکھیں اور انہیں بے نقاب کر کے گھروں کو محفوظ بنائیں کیونکہ مرد روز گار اور بچے مدرسہ ٹیوشن کیلئے نکل جانے کے بعد گھر میں اکیلی خواتین رہ جاتی ہیں ۔ ذمہ دار حکام اس طرف توجہ دیں ۔
808 total views, no views today


