مینگورہ(سوات نیوز)علاقہ کوکارئی میں کل فری میڈیکل کیمپ لگے گا،تیاریاں مکمل،ماہر ڈاکٹرزسینکڑوں مریضوں کا معائنہ کریں،کیمپ میں مفت ادویات بھی دی جائیں گی،ایک روزہ کیمپ علاقہ کوکائی سکول میں لگے گا جس کا اہتمام خپل کلی وال کاروان نامی تنظیم نے کیا ہے،اس حوالے سے گذشتہ روز تنظیم کے چیئرمین فضل مولا زاہدالمعروف خان جی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں عہدیداروں اور ممبروں نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر شرکاء نے تجاویز دیں جبکہ کارکنوں کو ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں کیمپ کل بارہ اگست کوصبح سے دوپہر تک جاری رہے گا،اجلاس میں لائحہ مرتب کیاگیا کہ اورشرکاء نے کیمپ کی کامیابی کیلئے تما م تردستیاب وسائل اور صلاحیتیں بروئے لانے کا عزم کیا۔
758 total views, 2 views today
Comments