سوات (سوات نیوز)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سوات سعید نعیم خان نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین اور عوام شجرکاری مہم کے دوران اپنے دفاتر اورگھروں میں پودے لگا کر قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ پودے اور درخت شہروں کے قدرتی حسن میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو صاف وشفاف ماحول بھی مہیا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی کچہری کے حدود میں واقع ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر دفتر میں پودا لگانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سعید نعیم خان نے کہا کہ درخت اور پودے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے کا اہم ذریعہ ہے اور ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس کارخیر میں شامل ہوں کیونکہ شجرکاری ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری میں معاشرے کے تمام طبقات کو حکومت کا ہاتھ بٹانا چاہئے اسی طرح شجرکاری مہم کے بعدپودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا بھی معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہئے۔
768 total views, no views today



