سوات، آل سوات رکشہ یونین کے صدر برکت علی نے ہمارے نمائیندے کوبتایا کہہ ہماری ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ،آج بروز پیر کو دما دم مست قلندر ہوگا، مینگورہ ،سیدومین شاہرا ہ روڈکو بھی ہرقسم ٹریفک کیلئے بندکرینگے ،ہمارا جلوس صبح 9بجے حاجی بابا سکول سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب تک جائینگے ،جبکہ مین شاہراہ روڈ کوبھی صرف 30منٹ کیلئے بند کردینگے،
انہوں نے کہا کہہ ہم نے انتظامیہ کویہ مطالبات پیش کی کہ بغیر نمبر پلیٹ اور ایک نمبر پر دیگر رکشہ چلنے والوں کیخلاف کاروائی کرے، 4سٹروک رکشے ملک کے دیگر اضلاع میں کم جبکہ 2 سٹروک رکشے زیادہ چلتے ہیں،ہم قانون کے پاسدار ہیں لیکن 2سٹروک رکشوں پر پابندی کبھی بھی صورت تسلیم نہیں کرینگے ،دیگر اضلاع کے رکشوں پر بھی بحث ہوا تو انتظامیہ نے کہا کہ دیگر اضلاع کے رکشے سوات میں نہیں چلینگے،ہم نے اسکی جواب میں یہ کہا کہ کیا سوات پاکستان میں شامل نہیں ہے ،ہم پاکستانی ہے ہم پرا من لوگ ہے ،امن کیلئے جان ومال کی قربا نی بھی دی ہے ،دیگر اضلاع کے رکشے بھی سوات میں چلینگے ،جورکشہ بغیر کاغذکا ہے اور ایک نمبر پر دیگر رکشے چل رہے ہیں اسکی خلاف قانونی کاروائی کیجائے،انہوں نے کہا کہ آج رکشوں کی پہیہ جام ہڑتال بھی ہوگی ،اور ہمارے ساتھ رکشہ سپیئر پارٹس کے مالکان بھی ہونگے، دکانیں بھی بند رہینگے ،پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ،ہم پر امن احتجاج کر رہے ہیں
380 total views, no views today


