سوات(سوات نیوز)سوات میں بارات لیکر انے والی گاڑی کو حادثہ ، دو خواتین جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 اور پولیس کے مطابق پنجاب سے بارات لیکر انے والے موٹر کار نے رکشہ کو ٹکر ماردی اور اسکے بعد حجرے کی دیوار سے ٹکراگیا، موٹر کار میں موجود دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ، جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق موٹر کار ڈرائیور بارات راولپنڈی سے درشخیلہ ارہی تھی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا ہے ۔
1,222 total views, no views today
Comments



