سوات (سوات نیوز)مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ، تاہم انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک نجی سکولز کھولنے پر پابندی برقرار ہے ۔ مینگورہ سمیت ضلع بھر کے مختلف نجی تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات معمول کی مطابق سکول جا رہے ہیں اوروالدین اپنے بچوں کو خود اسکول بھیج رہے ہیں ، پہلے روز اسکولوں میں طلباء و طالبات کی حاضری معمول سے کم رہی ۔ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک نجی اسکولز کو کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ دوسری جانب صدرپی ایس ایم اے احمد شاہ کا کہنا ہے کہ سکول صرف ہم نے نہیں کھولے بلکہ پورے پاکستان میں نجی سکول کھل گئے ہیں ہم بچوں کا قیمتی وقت مزید ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 15 اگست کو ضلع سوات میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے پر انتظامیہ کے جانب سے بڑی تعداد میں اسکولز پرنسپلز کو گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کررکھا ہے، وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہاہے کہ 15 ستمبر کو سکول کھولنے سے قبل ایک وزرائے تعلیم کااہم اجلاس ہوگا جس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سکول کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
1,092 total views, no views today



