مینگور،تنظیم انسدادمنشیات کا ماہانہ اجلاس،منشیات کے عادی افرادکا مفت علاج کرانے اور ان کے بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو، شرکاء نے حکومت اوردیگراعلیٰ حکام کے ساتھ رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ،گذشتہ روز تنظیم انسدادمنشیات کااجلاس منعقدہواجس سے خطاب کررتے ہوئے تنظیم کے صدر محمدرحمان نے کہاکہ سوات میں منشیات کے عادی افرادکی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہواہے جبکہ دیگرلوگوں کے اس لعنت کی لپیٹ میں آنے کا بھی خدشہ ہے،انہوں نے کہاکہ نشے کے عادی بیشترافرادکے بچے سکولوں اورکھیل کود کی بجائے گندگی اورکچرے کے ڈھیروں پر کارآمد چیزیں تلاش کرتے نظر آرہے ہیں جو ایک قابل افسوس اورقابل تشویش بات ہے ان بچوں کی تعلیم وتربیت کا انتظام کرنا بے حدضروری ہے کیونکہ اگر یہ بچے اس ماحول میں پھلے بڑھے تو کل وہ معاشرہ کا بوجھ کم کرنے کی بجائے خودمعاشرہ پر بوجھ بن جائیں گے،انہوں نے کہاکہ تنظیم کے ممبران دن رات ایک کرکے منشیات کے عادی افرادکو اس لعنت سے چھٹکارہ دلانے اور ان کے بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے منصوبہ بندی کریں،اس مقصد کیلئے حکومت اوردیگرذمہ دارحکام سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی،اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکرٹری منصورعلی،ایجوکیشن سیکرٹری شکیل زمان،پریس سیکرٹری نیازمحمداوردیگرعہدیداربھی موجود تھے۔
680 total views, no views today


