سوات (سوات نیوز)ہایئر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈایریکٹر ڈاکٹر فتح مری نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سوات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جایئنگے اور زیر تعمیر بلڈنگ کو جلد سے جلد مکمل کرکے طلباء و طالبات کے مشکلات کا ازالہ کیا جایئگا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات چارباغ کے زیر تعمیر بلڈنگ کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہویے کیا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان بھی موجود تھے جبکہ رجسٹرار محبوب الرحمن نے انکو تفصیلی بریفنگ دی، ڈاکٹر فتح مری نے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی آف سوات کے تعمیراتی کام ہر اطمینان کا اظہار کیا اور کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کء انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کو اعلی تعلیم کے مذید مواقع فراہم کرنے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں اور یونیورسٹی کے نئے بلڈنگ کی تعمیر سے طلباء و طالبات کے مشکلات ختم ہوجاینگے انہوں نے کہا کہ نئے بلڈنگ کے تعمیر کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور مذید جتنی بھی ضرورت ہو انکو فنڈ فراہم کیا جایئگا اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان اور رجسٹرار محبوب الرحمن کی جانب سے ڈاکٹر فتح مری کو شلیڈ سے بھی نوازا گیا
1,087 total views, 2 views today