مینگورہ،سوات بھر میں غیر رجسٹرڈرہائش پذیر کرایہ داروں کیخلاف فائلیں کھل گئیں،رجسٹریشن نہ رکھنے والے گھر کے ملکان اور کرایہ دار مجرمان قرار دیدی گئی،سوات کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو مراسلہ ارسال ،آج سے باقاعدہ کریک ڈاؤن کا امکان ،بیشتر باآثر ملکان نے راتوں رات رجسٹریشن حاصل کرلی ،انتہائی معتبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سوات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخواپابندی کرایہ عمارت سیکورٹی آرڈیننس 2014کے تحت ضلع کے دیگر اضلاع کیطرح سوا ت میں بھی کرایہ دار کو رجسٹریشن کرانے کی مہم چلائی تھی ،جبکہ ہر علاقے میں رہائش پزیر غیر مقامی افراد جو کہ کرایہ کے مکانوں میں رہ رہے ہیں
اْن کے تمام اہل خانہ کی رجسٹریشن مقامی تھانوں میں لازمی قرا ر دیدی گئی تھی اور اْس کے لئے جو ٹائم فریم دیا گیا تھا وہ گزشتہ روز ختم ہوا ۔اس سلسلے میں سوات کے تمام پواسٹیشنو ں میں غیر مقامی کرایہ داروں کو مساجد اور لاؤڈ سپیکرز کے زریعہ پولیس نے اعلانات کئے کہ وہ گزشتہ روز شام تک اپنے آپ کو متعلقہ تھانوں میں رجسٹرڈ کریں جس کی آخری تاریخ گزشتہ روز پانچ جنوری تھی۔پولیس نے اعلانات کے ذریعہ غیر مقامی کرایہ داروں سے کہا کہ وہ اپنی رجسٹریشن پانچ جنور ی کی شام تک کریں بصورت دیگر خیبر پختونخواہ پابندی کرایہ عمارت سیکورٹی آرڈیننس مجریہ 2014ء4 کے تحت اْن کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا جائیگا ،ادھر مینگورہ سمیت ضلع بھر میں رہائش پذیر کرایہ دار قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے لوگوں کی پولیس اسٹیشنوں کے سامنے قطاریں لگ گئیں ہیں اور لوگ اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرارہے ہیں ۔
358 total views, no views today


