سوات(سوات نیوز)وفاقی وزیر برائے مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے اور عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کیلئے کوشش کر رہی ہے، صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے غریب عوام کیلئے مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کا انقلابی اقدام ہے، صوبے سمیت این اے 4 میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی سکیموں سمیت بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے عوام کو سہولت میسر ہو گی، این اے 3 میں چار یونیورسٹیاں منظور ہو چکی ہے اور اس ساتھ ایک چلڈرن ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا،چکدرہ تا فتح پور موٹر وے پر بہت جلد کام کا آغاز ہو گا سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں وہ گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل کے مختلف علاقوں کانجو،کبل میں واٹر سپلائی اسکیم،روڈ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنوں اور پی ٹی آئی کے قائدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سوات میں ترقی کا سفر جاری رہے گا اور اس ضمن میں یہاں پر مختلف یونیورسٹیاں، ڈینٹل کالج، چلدرن ہسپتال اور دیگر منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جس سے عوام کی زندگی بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ صوبائی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے جس کے ذریعے غریب عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات میسر ہو گی۔
1,316 total views, 2 views today