مینگورہ، رکشہ یونین کا مکانباغ چوک میں دھرنا ،سیدو مینگورہ مین شاہراہ روڈ کئی گھنٹوں تک بند رہی،رکشہ یونین کا ہڑتال رنگ لایا،مختلف سیا سی پارٹیوں کے عہدیدران بھی یونین کے عہدوں پر لگ گئے ،اب رکشہ یونین سیاسی تنظیم بن گئے ،پارٹی کے لالچ کیلئے غریب ڈرائیوروں پر ووٹ کے دباؤ کا وقت بھی عنقریب انے وال ہے ،یونین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذ اکرات میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کی گئی،ساتھ رکنی کمیٹی بھی بنائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے طرف سے سوات میں دیگر اضلاع کے چلنے والے رکشوں اور بغیر نمبر چلنے والے رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن اپریشن بھی کیا جسمیں 60فیصد رکشوں سرکاری مہمان خانہ میں بند کر دیا تھا ،
جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بند کئی گئی رکشوں کو دوبارہ اسٹامپ پیپر عہد لینے کے بعد چھوڑ دیا تھا،گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور سوات رکشہ یونین کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ،ضلعی انتظامیہ نے سوات میں دیگر اضلاع کے چلنے والے رکشوں کیخلاف کا روائی کا کہا تو یونین کے اراکین نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ہے اور سوات میں ہر ڈسٹرکٹ کا رکشہ بھی چلیگا ،یہاں کے لوگ غریب ہے اور ذیادہ رکشے ڈرائیوروں کے اپنا نہیں ہوتے ،لہذا ابھی سوات میں جو رکشے چل رہے ہیں اسکو یہاں پر ہی رکھ دیا جائے ، اور بغیر نمبر ،ایک نمبر پر دیگر رکشے چلنے والوں کیخلا ف کا روائی کیجائے ،تو انتظامیہ نے انکار کی اور اس وجہ سے پیر کے روز آل سوات رکشہ یو نین نے مکانباغ چوک میں احتجاجی دھرنا شروع کیا ،اور انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی بھی کی ، سیدو مینگورہ مین شاہراہ روڈ کو بھی ہر قسم ٹریفک کیلئے کئی گھنٹوں تک بند کیا گیا تھا ،ضلعی انتظامیہ کے وفد اور ال سوات رکشہ یونین کے وفد مقامی ہوٹل میں مذاکرات کی اور یونین کے مسائیل بھی سن لی،جبکہ انتظامیہ نے ایک ہفتہ کا وقت مانگ لیا،اور ساتھ رکنی کمیٹی بھی بنائے جائیگی، تمام مسائیل ایک ہفتہ میں حل کرینگے ،اب آل سوات رکشہ یونین کے صدر برکت علی عرف لالا ہے جس کا سیاسی تعلق قومی وطن پارٹی سے ہے ،جنرل سیکرٹری محمد ر حمن عرف سفین جسکا سیاسی تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ،جبکہ محسن خان کو بھی عہدہ مل گیا انکا سیاسی تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن ) سے ہے ۔
451 total views, no views today


