ملتان(این این ائی ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کو اپنا نمائندہ نہیں سمجھتی۔ پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔ سب جانتے ہیں میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام حکومت سے بیزار ہیں جس کا اظہار وہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں کر رہے ہیں۔ 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملتان میں بڑا جلسہ منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ادراک ہوچکا ہے کہ عوام انہیں اپنا نمائندہ نہیں سمجھتی۔ کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولا خود عمران خان نے دیا تھا۔ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ربیع الاول کے مہینے میں پوری دنیا کے مسلمان آقا سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ مہینہ امت مسلمہ کی وحدانیت کا سبب ہوگا۔
710 total views, no views today



