سوات ،مینگورہ شاہدرہ میں ایم پی اے فضل حکیم نے لو پریشر کے خاتمے کیلئے ایس ایم ایس کا افتتاح کر دیا اندرون شہر تین کلو میٹر پائپ لائن چھ انچ توسیعی منصوبہ مکمل ، گیس سپلائی شروع ، ایم پی اے فضل حکیم نے ایس ایم ایس کھول کر گیس کی روانی شروع کردی ، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، فضل حکیم نے عوام سے کیاگیا وعدہ پورا کردیا ، منصوبے سے شاہدرہ ، حیات آباد ، گنبدمیرہ ، ملوک آباد ، حاجی بابا اور ملحقہ علاقوں کے عوام مسفید ہونگے ، تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی وچےئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے مینگورہ شہر کے عوام سے گیس لوڈشیڈنگ اور لوپریشر کامسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اس حوالے سے جو ڈیڈ لائن دی گئی تھی وہ وعدہ پورا کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے بڑے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے عوام کادیرینہ مسئلہ حل کردیا شاہدرہ مینگورہ میں ایم پی اے فضل حکیم نے اس بڑے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے ایس ایم ایس کھول کر چھ انچ پائپ کے ذریعے گیس کی سپلائی اپنے دست مبارک سے شروع کردی ، یہ منصوبہ جو کروڑوں روپے کی لاگت کاایک میگاپراجیکٹ ہے شہر کے آدھے حصے کے لئے تین کلو میٹر پائپ لائن بچھائی گئی ہے ، جو ڈائیوواڈہ سے شاہدرہ تک ہے اور اس منصوبے سے شاہدرہ ، حیات آباد ، ملوک آباد ، گنبدمیرہ ، رنگ محلہ ، حاجی بابا اور ملحقہ علاقوں کے عوام نہ صرف مستفید ہونگے بلکہ ان علاقوں کے عوام کو اب کم پریشر اور گیس لوڈشیڈنگ سے بھی نجات مل گئی ہے ، اس حوالے سے ایم پی اے فضل حکیم نے آزادی کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا اس منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں اور ہم نے اس حوالے سے علاقے کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرکے دکھادیا ہے، انہوں نے کہاکہ یہ ایک عوامی منصوبہ ہے اور تین کلو میٹر کے پائپ لائن جوکہ چھ انچ اونچائی کی ہے کے ذریعے گیس کی سپلائی شروع ہوگئی ہے ، انہوں نے کہاکہ آج ہم نے عوام سے اور ایک وعدہ پورا کرنے میں سرخرو ہوگئے ، انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کو سوئی گیس کے حوالے سے مزید پریشانی کا سامنا کرنانہ پڑے انشاء اللہ عوام کو اس حوالے سے مایوس نہیں کرینگے۔
658 total views, no views today


