سوات مینگورہ شہر میں موسم سرما کی بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ ہی گرما گرم چکن کارن سوپ کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سردی کاموسم کیا شروع ہوامینگورہ شہر میں جگہ جگہ گرما گرم چکن کارن سوپ کی دکانیں اور مختلف بازاروں میں ریڑھیاں سج گئیں جن سے شہری بڑی تعداد میں مرچ مصالحے سے بھرپور چٹ پٹے سوپ کا مزہ لے کر خود کو حرارت پہنچا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ابلے ہوئے انڈے اور یخنی کا بھی لطف اٹھایا جارہا ہے۔ سوپ بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمارا کاروبار تو چلتا ہی صرف اور صرف سردیوں میں ہے اور ہمارے پاس لوگوں کو سردی سے محفوظ کرنے کا سارا انتظام موجود ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چکن کارن سوپ نہ صرف جسم کو حرارت پہنچاتا ہے بلکہ یہ لذیذ اور مزیدار بھی ہوتا ہے اور دوستوں کے ساتھ موسم سرما میں سوپ تو لازم و ملزوم ہو جاتا ہے۔
1,432 total views, no views today



