مینگورہ +کبل،سوات بھر میں موت کا رقص ‘خاتون سمیت 3افراد فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دےئے ۔سرچ آپریشن ‘واقعات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ ملوک آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے فضل کریم ولد بختیار سکنہ ملوک آباد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقامی شہریوں کے جوابی فائرنگ ایک حملہ آور زخمی۔ حملہ آور کے باقی ساتھیوں نے زخمی ساتھی کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق کہ 2حملہ آوروں نے پہلے فضل کریم پر فائرنگ کر دی۔
حملہ آور تھوڑی دور جانے کے بعد ان کے ساتھ اور ساتھیوں نے بھی فائرنگ شروع کر دی۔ مینگورہ شہر میں دن دیہاڑے اسی طرح دلیرانہ واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل چکا ہے۔ جبکہ قتل ہونے والے فضل کریم کا بیٹا محسن جس کا تعلق بھی پاک آرمی سے بتایا جاتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد فورسز نے کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی ۔ اسی طرح تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع بائی پاس سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جنہیں کلہاڑیوں سے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس کے جیب سے صرف موبائل فون برآمد ہوچکی ہے۔ جبکہ تحصیل کبل کے علاقہ کس گودا دیولئی میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زوجہ حاکم خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ واضح رہے کہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کے بعد شہریوں میں بے پناہ خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اسی جگہ پر گزشتہ روز نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص بھی شدید زخمی ہوا تھا۔ جس کی ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہ کیا گیا ۔
394 total views, no views today


