سوات(سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات کی ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ریونیو سٹاف اپنے استعداد کار میں تیزی لائے تاکہ مسائل کے حل کیلئے عوام کو دفاتر کے بار بار چکر لگانے نہ پڑیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سوات نے ضلعی کچہری سیدو شریف میں ریونیو دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی شوزاب عباس، اے اے سی جواد علی، اے سی ریونیو شاکر اللہ، تحصیلدار بابوزئی محمد طاہر خان، اور ریونیو سٹاف موجود تھا۔ ریونیو دربار میں مقامی افراد شریک ہوئے اور مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں پیش کئے۔ مسائل کے حل کئے ڈپٹی کمشنر سوات نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
1,570 total views, 2 views today