سوات (وقار سواتی سے) سوات میں رواں سال موسم سرما میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی امد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے سیاحتی مقامات کالام اور مالم جبہ میں سیاحوں نے ڈھیرے ڈال دیے ہیں کالام اور مالم جبہ میں موجود سیاح برف سے خوب لطف اندوز ہوگئے جبکہ سیاحوں نے وادی کے حسن کی خوب تعریف کی، ملک بھر سے آئے سیاحوں نے سوات نیوز سے اپنے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پورے ملک میں سوات جیسا خوبصورت مقام نہیں ہے یہاں پر موسم سرما اور گرما دونوں موسموں میں سیاحوں کے لئے دلچسپی ہے اور ایسے مقامات بھی ہے جس کو دیکھنے کے لئے ہم بار بار اتے ہیں یاد رہے کہ رواں سال موسم سرما میں سیاحوں نے بڑی تعداد میں وادی سوات کا رخ کرلیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے
908 total views, no views today
Comments



