سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ بیلہ میں مکان کی چھت گرگٸی۔ ملبہ تلے دبنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس سٹیشن کبل اور ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ پہاڑی علاقہ گاوں بیلہ میں ہیش ایا۔ جہاں پر مولانا محمد سعید کے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں, پولیس کے مطابق ملبے تلے دب کر 12 سالہ بچی جابحق جبکہ 3 خاتون زخمی ہیں, زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق مسجد کے اوپر امام مسجد کا گھر تھا مسجد کی ایک ستون گرنے سے مکان کی چھت گرگئی ۔ جس میں ایک بچی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔
702 total views, no views today
Comments



