سوات(سوات نیوز)سواتکے تحصیل بحرین کے علاقے سیرئی میں برفانی تودہ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی,مقامی شہری نے سیرئی کے مقام پر برفانی تودے کے طوفان کی ویڈیو بنائی,برفانی تودہ گرنے کی زد میں آکر 10کے قریب مکانات دب گئے،مکانات خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ برفانی تودے کی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی یے ۔ اور کافی بڑی تعداد میں ویڈیو کو دیکھا جارہاہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس علاقہ میں دس سال بعد ایسی برفانی تودہ گرا ہے۔ سال 2010 میں ریکارڈ برفباری میں بھی ایسا ہی برفانی تودہ گرا تھا ۔ جس میں بھی کئی مکانات تباہ ہوگئے تھے ۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔
ایک مقامی شخص زرین گجر کے مطابق سال 1992.93 میں ایسا ہی ایک برفانی تودہ۔گرا تھا میں بیس سے زائد افراد جانبحق ہوئے تھے ۔
ویڈیو دیکھیں
1,685 total views, no views today



