سوات ، ضلع سوات بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ، سیدو شریف کے علاقہ گلی گرام میں دو منزلہ بلڈنگ مسمار، تجاوزات رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ، گزشتہ روز ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر کی نگرانی میں گلی گرام میں سڑک کی آراضی پر قائم دو منزلہ عمارت کو مسمار کر کے گرا دیا گیا ، آپریشن کے موقع پر اے سی بابوزئ اشفاق خان ، سی سی او فضل ربی ، چیف آفیسر تاج ملوک ، انچارج چوکی کوکڑئ ظاہر شاہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ، آپریشن سے قبل بلڈنگ کے 4دکانوں کو سامان سے خالی کرا دیا گیا اور پھر مسمار کردیا گیا ، ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے اس موقع پر بتایا کہ سڑک کی حدود میں تجاوزات بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے اور سختی سے کارروائی کی جائیگی ، آپریشن میں پاک آرمی کیو آر ایف بھی موجود تھے ، سیدو شریف کے علاقہ گلی گرام میں تجاوزات رکھنے کے نوٹسز بھی پہلے سے جاری کئے گئے تھے ، جس کے بعد دیگر علاقوں کی طرح اس علاقہ میں بھی آپریشن کیا گیا ۔
720 total views, no views today


