مینگورہ(سوات نیوز) انتظامیہ سیدوہسپتال کے حوالے سے کھلی کچہری کا اہتمام کرے تاکہ انہیں مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی مشکلات اور پریشانیوں کاپتہ چل سکے۔کمشنراور ڈی سی کو چاہیئے کہ سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں کھلی کچہری لگائیں۔ان خیالات کااظہارپختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالدمحمود نے کیاہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں صحت کا انصاف کا نعرہ لگانے والی حکومت کے ایم پی ایز ناکام ہوچکے ہیں۔تقریباً دو سالوں سے ایم آر آئی مشینری خراب ہے جس کی وجہ سےمریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہسپتال میں صفائی کےانتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، سیاسی بنیادوں اور اثر رسوخ پر بھرتی ملازمین صفائی پر توجہ نہیں دے رہے ہیں اور نہ ایم ایس یا ڈی ایم ایس عملہ سے کام لے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ کے تمام دروازوں کوبند کررکھاگیا ہے جس کی وجہ سے ایک ہی راستے پر تمام لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے بلکہ کورونا کا بھی شدید خطرہ محسوس ہورہا ہے، حکومت کہہ رہی کہ ایک دوسرے چھ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے مگر اس ہسپتال میں ایساوپیز پر عمل نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں موجود کمیوں کی نشاندہی اور مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کااہتمام کیاجائے
678 total views, no views today



