سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کے گاوں کوکارئی میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا۔ 2ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑی کو بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوکارئی پولیس سٹیشن روشن علی کے مطابق 12دسمبر کو کوکارئی کے علاقے کلیامیں ایک نوجوان اخترعلی ولد علی اختیار کی لاش ملی تھی، جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شرو ع کرتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرلی۔ عمر باچاسکنہ کلیا کوکارئی اورملزم عمرسیدجبہ کوکارئی کو گرفتا رکرلیا گیا جن کی نشان دہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔وجہ قتل وقتی تکرار بتائی جاتی ہے۔
1,043 total views, no views today
Comments



