مینگورہ ، دس بلوچ کے کرنل علی نے بدھ کے روز گلکدہ میں صباؤن گرلز ہائی سکول کے دورے کے موقع پر طلباء اور سٹاف سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا سوات کے عوام کے ساتھ دلی محبت ہے ،پاک فوج تعلیم کو آگے بڑھانے میں دن رات محنت کر رہے ہیں،علم حاصل کرنا ہم سب پر فرض ہے ،پاک فوج نے سوات بھر میں اسکولوں اور کالجوں کو بنا یاہے جبکہ طلباء کے بہترین مستقبل کیلئے مختلف مقابلوں کو شامل کرتے ہیں ،گزشتہ ماہ تقاریرمقابلوں میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو لاہور کا سیر کرایہ اور واہگہ بارڈر کا بھی سیر کیا،انہوں نے صباؤن گرلز ہائی سکول کیلئے 100کرسیاں ،سکول کے چھت اور ایک کمپیوٹر کا اعلان کیا ،خاتون کو 5000روپے بھی دی ۔
566 total views, no views today
Comments


