سوات(سوات نیوز)کانجو ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل حادثہ ، ایک شخص زخمی، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔
گاوں اخون کلے تحصیل کبل میں موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان تصادم میں ایک شخص زخمی ہوا۔ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سیول ہسپتال کبل منتقل کردیا
مدین چیل روڈ پر ڈائنا سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گرا ، 2 افراد زخمی ہوئے ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے دونوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو مدین منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
بریکوٹ کوٹہ ابوہا میں موٹر سائیکل حادثہ ، 2 افراد زخمی، ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سیول ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا۔
1,344 total views, no views today



