سوات ،سوات کی خوبصورتی صرف اور صرف دریائے سوات کی بدولت ہے۔بڑی تیزی سے مینگورہ بائی پاس کی وجہ سے دریائے سوات کے کنارے کوڑا کرکٹ میں تبدیل ‘ مردے جانوروں کی اماجگاہ بن گئی ہے۔ ذمہ دار اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سوات عدم توجہ کی وجہ سے دریائے سوات کی خوبصورتی بڑی تیزی سے ختم ہورہی ہے۔ مینگورہ بائی پاس کے ساتھ دریائے سوات کے دونوں کنارے کوڑا کرکٹ میں تبدیل ہوگئے ہے۔ دریائے سوات کے کنارے ہر جگہ کوڑاکرکٹ میں تبدیل ہوچکی ہے۔ دریائے سوات کی پانی اس گندگی کی وجہ سے مضر بن چکی ہے۔ مینگورہ بائی پاس عوام کیلئے زحمت اور دریائے سوات کی خوبصورتی ختم کرنے کیلئے بن گیا ہے۔ سوات کی خوبصورتی جو صرف اور صرف دریائے سوات کی وجہ سے ہے۔ دریائے سوات کو آلودگی سے پاک بنانے کیلئے ذمہ دار حکام عملی اقدامات کریں۔ تاکہ سوات کی خوبصورتی بچ سکے ورنہ یہ تباہی مچادی گی ۔
654 total views, no views today


