مینگورہ،اے سی سوات اور پٹواری نے علاقہ گلی گرام میں بغیر کسی نوٹس کے دکانوں اورمکان کو مسمارکردیا،متاثرین فریادلے کر سوات پریس کلب پہنچ گئے،اس حوالے سے گلی گرام کے رہائشی عبدالرحمان ،محمدشیرین اوردیگرمتاثرین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسدنامی پٹواری اوراے سی اشفاق نے بغیر کسی نوٹس کے ان کی دکانوں اورمکان کو مسمار کرکے ظلم کی انتہاکردی ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے میں پٹواری اوراے سی کئی مقامات کو مسمارکرنا چاہتے تھے مگر جن لوگوں نے رشوت دی ان کی املاک کو ہاتھ تک نہیں لگایا تاہم ہم نے رشوت دینے سے انکار کیا تو ہماری کئی دکانوں اورمکان کو مسمارکردیا،انہوں نے کہاکہ مذکورہ پٹواری نے ہم سے ا یک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی جس سے ہم نے انکار کیا،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے رشوت اورکرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اس لئے ہم نے رشوت نہیں دی جس کی پاداش میں ہمیں دکانوں اورمکان سے محروم کردیاگیا،انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسدپٹواری اوراے سی اشفاق سے وضاحت طلب کرنے سمیت ہمارے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے انصاف فراہم کریں۔
614 total views, no views today


