سوات، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے کہا کہ سوات صحافیوں نے ملک کی ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار اد ا کیا ہے، سوات کے امن کی بحالی میں صحافیوں کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا، سوات کے نومنتخب عہدیدار صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، انتظامیہ اور پولیس کا تعاون صحافیوں کے ساتھ رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل سوات پریس کلب کے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما نے سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے بلا مقابلہ منتخب اراکین کا با ضابطہ کیا، تقریب سے اے ڈی انفارمیشن، نظام خان، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر عنایت خان ایڈوکیٹ، سوات یونیورسٹی کے رجسٹرار محبوب الرحمن، سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا، سوات پریس کلب کے نومنتخب چیئرمین محبوب علی یوسفزئی، یونین کے صدر فضل رحیم خان، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی، سینئر صحافی رشید اقبال، سابقہ پریس کلب چیئرمین شہزاد عالم، سابق تحصیل ناظم اکرام خان، سلیمان یوسفزئی عبیداللہ عابد اور نومنتخب جنرل سیکرٹری پریس کلب سبحان اللہ نے بھی خطاب کیا، مقررین نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی اور سابق عہدیداروں کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی ا، مقررین نے کہا کے عوامی مسائل کے نشاندہی میں میڈیا کا نہایت اہم کردار ہے، عوامی مسائل کے حل اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے صحافی برادری اپنا بھر کردار ادا کریں، ملک و قوم کی ترقی میں صحافیوں کے کردار سے انکار نہیں جاسکتا۔
1,119 total views, no views today



