سوات (سوات نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار، سوات پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی، سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان، سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر شہزاد عالم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے میڈیا کا کردار مسلمہ ہے، تمام منتخب عہدیدار سوات کے صحافیوں کے مسائل کے حل سمیت ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے سوات کے صحافیوں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے، سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور سوات الیکٹرانک میڈیا کے نومنتخب عہدیدار وں محبوب علی، غلام فاروق، فضل رحیم خان،شہزاد عالم اور دیگر تمام نومنتخب کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دیتا ہوں، ہمارا تعاون ہمیشہ کی طرح سوات پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ جاری رہیگا، انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار عوام کے مسائل کے حل اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
741 total views, no views today



