خوازہ خیلہ، مشہور منشیات فروش محمد شعیب نے منشیات فروشی کے دھندے کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر توبہ تائب ہوگیا ،تھانہ خورشید خان شہید خوازہ خیلہ میں ڈی ایس پی امجد علی خان اور سما جی کا رکن رحمت علی خان کی مو جو دگی میں تو بہ تا ئب ہو نے کا اعلان کر دیا ۔منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کررکھا ہے ،معاشرے سے جرائم ختم کرنے میں عوام کی تعاون ناگزیر ہے ، کسی قسم کی سفارش یا دباو قبول نہیں ٗ منشیا ت فرشی کے دھندہ مستقیل طور پر چھو ڑنے والوں کو رعایت دیا جا ئے گا ٗ اگر معافی کے با ؤ جو د دوبا رہ ملوث پایا گیا تو سخت کا روائی ہو گے (ڈی ایس پی امجد خان ) تفصیلات کے مطابق مشہور منشیات فروش محمد شعیب عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا کاروبار کررہا تھا ، سابق زکو اۃ کمیٹی کے چیئر مین رحمت علی خان آف ما نپتئی کے کوششوں سے منشیات فروش محمد شعیب نے تھانہ خورشید خان شہید خوازہ خیلہ آکر ڈی ایس پی امجد خان کے سامنے توبہ تائب ہوکر کہا کہ آج کے بعد میں اور میرے خاندا ن کا کوئی فرد یا کسی کے ذریعے منشیات فروش نہیں کرے گا، اگر میں یا میرے خاندان کے کسی فر د کو منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا تو علاقہ مشران اورقانون جو بھی سزا دے میں بھگتنے کیلئے تیار ہونگا ،آخر میں ڈی ایس پی امجد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے منشیات کی روک تھام ناگزیر ہے ، اور منشیات تمام برائیوں کی جڑ ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقے کو ہرقسم کے جرائم سے پاک کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ، عوام کے شکایات پر فوری ایکشن لونگا جبکہ معلومات فراہم کرنے والوں کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔ جن لوگوں سے معاشرے کو نقصان پہنچتا ہے اسے کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جاسکتا ۔
540 total views, no views today


