مینگورہ ، سانحہ پشاور ، جامنی عورتوں کا احتجاج ، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت ، مظاہرے میں خواتین وبچوں کی شرکت سانحہ پشاور کیخلاف جامنی عورتیں سوات کا احتجاج سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں شمعیں جلائیں اور دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے نو نہالان قوم کی تحفظ کا مطالبہ کیا ۔ جامنی عورتیں سوات کی کوآرڈ ینیٹر نیلم رحیم اور یگر خواتین نے کہا کہ ارمی پبلک سکول پر حملہ بزدلانہ فعل ہے ۔ اس دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ درسگا ہوں کی تحفظ کیلئے اقدامات اٹھاکر نو نہالان قوم کو محفوظ بنایا جائے ۔ خواتین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر ریلی بھی نکالی ، پلے کارڈ پر دہشت گردی کیخلاف نعرے درج تھے ۔
570 total views, no views today


