سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) نیب گرفتاری کے خلاف امیر مقام کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت آج ہوئی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزارکےمطابق نیب نے کمنٹس جمع کئے ہیں ہم اس کا جواب جمع کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس اعجاز انورنے پوچھا، درخواست گزار انوسٹی گیشن آفیسر کے سامنے پیش ہوئے؟ امیرمقام کے وکیل بیرسٹر مدثر امیر نے کہا کہ جی درخواست گزار7جنوری کو نیب میں پیش ہوئے۔ تاہم عدالت نے امیر مقام کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکےسماعت ملتوی کردی ۔
684 total views, 2 views today
Comments