سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام) باشعور طبقہ اپنے علاقوں میں کے کے کے جیسے پلیٹ فارمز بنا کر معاشرے کے محروم طبقات کی عملی مدد کرنے کوشیش کریں۔ سوشل ایکٹیویسٹ سید بادشاہ۔
باشعور طبقہ اپنے علاقوں میں(کے کے کے) جیسے پلیٹ فارمز بنا کر معاشرے کے محروم طبقات کی عملی مدد کرنے کی کوشیشوں میں شامل ہو جائیں۔ یہ بات سوشل ایکٹوسٹ سید بادشاہ نے اپنے سوات دورہ کے دوران تنظیم خپل کلی وال کارواں (کے کے کے) وادی کوکارئی میں ایک فری میڈیکل سٹور کے افتتاح کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے کہی ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اس سلسلے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں ۔اور معاشرے کے محروم طبقے کی خوراک صحت تعلیم اور روزگار کے لئے اپنی توانائیاں صرف کر رہی ہیں ۔ اس دوران تنظیم کے چئیرمین فضل مولا زاہد نے کہا کہ ان کی تنظیم
دو ہزار سے زائد مستقل بیمار ، بیواوں، یتیموں اور معذور افراد کی سرپرستی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ پورے سوات تک پھیلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کے کے کارواں صرف اپنے علاقے تک محدود نہیں بلکہ اس تنظیم نے کرونا کے مشکل حالات میں بیرون وطن مسافروں کی ہمت افزائی کرنے کے لئے کاوشیں کی ہیں۔ اس موقع پر سید بادشاہ نے تمام دوستوں سے اپیل کی کہ وہ اس نیک مقصد میں اس تنظیم کی پیروی کریں اور اپنی حیثیت کےمطابق علاج معالجہ کے سہولیات سے محروم طبقہ کلی مدد کریں۔
876 total views, 2 views today