سوات(سوات نیوز)کالام سڑک کو چھوڑا کرنے کیلئے تحصیل انتظامیہ بحرین نے تجاوزات کیخلاف اپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے ،اسحوالے سے اسسٹنٹ کمیشنر بحرین ہدایت اللہ خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقدبحرین میں ہوا جس میں ایس ڈی پی او بحرین شیرحسین،ٹی ایم او بحرین قیصر خان، ایس ایچ او بحرین اسلام الحق اور این ایچ اے کے رحمت اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مین روڑ کو ساٹھ فٹ تک کشادہ کیا جائے گا۔اجلاس کو بتایاگیاکہ سب ڈویژن بحرین سیاحتی زون ہے۔ مقامی لوگوں نے تجاوزات بناکر بازاروں پر قبضہ جمالیا ہے،جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔
1,424 total views, 2 views today
Comments