بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے تمام تحصیل صدوراور دیگر عہدیدار وں کے علاوہ ممبران اسمبلی جن میں صوبائی وزیر محمود خان،ایم این اے مراد سعید ،فضل حکیم،محب اللہ ،جبکہ پارٹی عہدیداروں میں انجینئر شرافت علی خان،ثمر خان،جان شیر خان ،اقبال محمود،ڈاکٹر عارف خان ،فضل وہاب عرف قجیر خان ، ،عنایت خان ،آصف شہزاد ،نعمان خلیل ودیگر موجود تھے ۔
وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کو اپنے علاقوں کے مسائل کے بارے میں کہا کہ سوات کی بیشتر سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں گذشتہ پندرہ سالوں سے ان پر کوئی کام نہیں ہو ا ہے جس کی وجہ سے اب یہ سڑکیں نا قابل استعمال ہو چکی ہیں اب ان پر فوری طور پر تعمیر کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ہے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے عوام اپنے علاج معالجہ کے لئے پشاور کا رخ کرتے ہیں یا پرائیویٹ ہسپتالوں میں اپنے علاج کروانے پر مجبور ہوتے ہیں ۔تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کے باعث طلبہ کی پڑھائی بری طر ح متاثر ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوات جو کہ پہلے ہی سے آپریشن اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس علاقے کو ترقیاتی کاموں میں زیادہ حصہ دیا جائے تاکہ یہاں کے عوام کے محرمیوں کا ازالہ ہو سکے ۔وفد نے سوات کے کمپلنٹ سیل کے چیرمین کے لئے ثمر خان کو متفقہ طور پرتجویزکردیا کیونکہ ضلعی زکواۃ چیرمین کا حق پاکستان تحریک انصاف کا تھا مگر اس عہدیدے پر جماعت اسلامی نے اپنا کارکن نامزد کردیا جو کہ ناانصافی تھی ۔اب ضلعی کمپلنٹ سیل کے چیرمین پاکستان تحریک انصاف سے لیا جائے اور ہم متفقہ طور پر ثمر خان کو تجویز کرتے ہیں ۔بعد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے وفد سے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سوات کے بہت سے مسائل جلد حل کئے جائیں گے ۔لنڈاکے سے مینگورہ روڈ کی تعمیرکے لئے ایم این اے مراد سعید کو ٹاسک دے کر این ایچ اے کے ساتھ کوارڈینٹ کریں این ایچ اے کو میں فنڈز جاری کر دوں گا۔بریکوٹ ہسپتال کے لئے ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کردئیے گئے ۔
888 total views, no views today


