مینگورہ(ناصرعالم)محکمہ جنگلات بھرپور انداز میں شجرکاری مہم چلانے سمیت لوگوں میں پودے بھی تقسیم کررہے ہیں،اس مہم کے دوران لاکھوں پودے لگائے اور تقسیم کئے جائیں گے جس کامقصدعلاقے کو سرسبزوشاداب بنانااور فضائی آلودگی پر قابوپاناہے،ان خیالات کااظہارمحکمہ جنگلات کبل کے رینج آفیسر قاضی شبیراحمداورکمیونٹی ڈویلپمینٹ آفیسرفیصل شہزادنے علاقہ شموزو میں محکمہ کی طرف سے لوگوں میں مختلف موسمی پودے تقسیم کرنے کے موقع پرکیا،انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم کے دوران لوگوں میں درختوں اور جنگلات کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کررہے ہیں تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ خوشگواراور آلودگی سے پاک ماحول کے لئے درختوں اور جنگلات کا ہونا کس قدر ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم کے دوران پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں پودے لگائے جارہے ہیں تاہم یہ مہم کامیابی سے اس وقت ہمکنار ہوگی جب معاشرے کاہرفرد اپنی طرف سے ایک یادو پودے لگانااپناقومی فریضہ سمجھنے کے ساتھ ساتھ ان پودوں،درختوں اور جنگلات کی حفاظت میں بھی کرداراداکرے،انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم سے اگر ایک طرف علاقہ سرسبزوشاداب بن جائے گا تو دوسری طرف لوگوں کو آلودگی سے پاک ماحول میں سانس لینے کے مواقعے بھی میسر آئیں گے۔
694 total views, no views today



