مینگورہ، گیس ،بجلی لوڈشیڈنگ پانی کی قلت سمیت دیگر مسائل کے خاتمہ نہ ہوسکا ،محکمہ سوئی گیس اور واپڈا کے طرف سے شہریوں پر مہربانیاں عروج پر پہنچ گئی،مقامی ایم پی اے کے دھمکیاں بھی حد سے بڑھ گئیں مگر باوجود اس کے کوئی بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا،انتظامی امور چلانے والے بھی شہریوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل کے خاتمے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں پانی قلت کیوجہ شہر کے کئی علاقے کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں ،میڈیا کے ذریعے مسائل کے خاتمے کا دعوے کرنے والے حقائق سے چشم پوشی اختیار کرنے لگے،ترقی سے محروم مینگورہ شہر کے مسائل میں کمی ہونے کے بجائے اضافہ ہونے لگا،شہری گیس اور بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ سے عاجز اچکے ہیں اور حیرانی کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ مسائل کے حل کیلئے جن کو ووٹ دیئے تھے وہ مسائل حل کرنے کے بجائے صرف میڈیا کے ذریعے لوگوں کو دلاسے دے رہے ہیں،نئے سال کے اغاز سے ہی بجلی اور گیس کے ناروا لوڈشیڈنگ میں تیزی اچکے ہیں جبکہ لوڈشیدنگ ختم کرنے کیلئے مقامی ایم پی کے دھمکیوں کے باوجود ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا جبکہ چھوٹے چھوٹے مسائل بھی جوں کے توں پڑے ہیں شہر کے کئی علاقوں میں پانی کے قلت نے انتظامی امور چلانے والوں کے کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔شہریوں نے ذمہ داروں سے حال و احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے منتخب ممبران اخباری بیانات کے بجائے عملی طور پر مسائل کا خاتمہ کرے تاکہ مشکلات میں کمی واقع ہو۔
572 total views, no views today


